پی آئی اے نے دورانِ پرواز کپتانوں اور کریو کو روزہ رکھنے سے منع کردیا

اسلام آباد : قومی ایئرلائن کی انتظامیہ رمضان المبارک میں مسافروں کی سیفٹی کیلئے دوران پرواز کپتانوں اور کریو کو روزہ رکھنے سے منع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں پی آئی اے کپتان اور کیبن کریو کے لئے سیفٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سیفٹی کیلئے دوران پرواز کپتانوں کوروزہ رکھنےسےمنع کردیا،مسلم ممالک کی زیادہ تر ایئر لائنز کے کپتان اور کیبن کریو کو روزہ رکھ کر پرواز کی اجازت نہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ حادثات کےتناظرمیں کپتان کی مستعدی برقراررکھنے کے لئے پابندی عائد کی، عالمی قوانین کےتحت کپتان، کیبن کریو،مسافروں کےبہترین مفاد میں فیصلہ کیا۔

پی آئی اے کا کہنا تھا کہ سحری وافطارکےوقت پروازیں آپریٹ نہ کرنےکےاقدامات کئےجارہےہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے میں عملےکی ترقی وتربیت کا عمل جاری ہے، اہل پائلٹس کی اے ٹی آر سے اے320 پر ترقی کردی گئی، کیپٹن ارشدخان نے کہا کہ  رقم کی قلت کے باعث عملے کے الاؤنسز میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی، حالات معمول پر آتے ہی عملے کی مراعات پر نظر ثانی کی جائے گی۔