مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف تحریک کشمیر برطانیہ کی سہہ روزہ احتجاجی مہم جی سیون سربراہی کانفرنس کے موقع پر11،12 اور 13جون کو برطانیہ میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے

برمنگھم( ) تحریک کشمیر برطانیہ نے جی سیون سربراہی کانفرنس کے موقع پر سہہ روزہ احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے  خلاف جی سیون سربراہی کانفرنس کے موقع پر11،12 اور 13جون  کو مظاہرے ہوں گے  جبکہ 13جون کوکروم ول  (Cornwall )میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا  ۔ ان مظاہروں میں برطانیہ بھر سے کشمیری تارکین وطن شرکت کریں گے۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے برمنگھم میں منعقدہ پریس کانفرنس  سے خطاب میں کہا کہ  11سے 13جون تک  Cornwallبرطانیہ  میں منعقد ہونے والی  جی  سیون  سربراہ کانفرنس کے موقع پر  مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم  دہشتگردی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو اجاگر کرنے لیے تین روز احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ برطانیہ کے مختلف شہروں سے کمیونٹی رہنما اور خواتین شرکت کریں گی۔ انہوں نے  بتایا کہ  تیس سال قبل11 جون کو بھارتی درندہ صفت فوج نے چوٹا بازار سرینگر میں  تیس نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیا  تھا۔ اس موقع پر لندن سے گلاسگو تک  احتجاج کیا جائے گا  ۔جمعہ کے اجتماعات میں بھارتی قتل عام کی داستانوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا  ۔برمنگھم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ مفتی فضل احمد قادری  نے  خطاب کرتے ہوئے کہا   کہ 12 جون کوکروم ول   Cornwall میںبڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا  ۔ جی سیون  سربراہ کانفرنس کے سربراہوں کو مقبوضہ کشمیر کے حالات اور سنگین صورت حال پر توجہ دلائی جائے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے سترسال سے جدوجہد کر رہے مسلہ کشمیر  اگر پُرامن طور پر حل نہیں ہوا تو خطے میں پائی جانے والی کشیدگی  سے حالات مذید خراب ہونگے نتائج کی ذمداری بھارت اور عالمی برادری  پر ہوگی۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ  دنیا کے بڑے ممالک سکیورٹی کونسل کے مستقل ممبران نے کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا اقوام متحدہ  کا یہ ادارہ جن مقاصد کے لیے معرض وجود میں آیا تھا  مظلوم  و محکوم  قوموںکے ساتھ کیے گے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوا ہے۔ربھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف25 جون کو  جنیوا میں  کمیشن برائے انسانی حقوق کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔ بھارت  انسانیت کا قاتل ہے  بھارت کے خلاف ٹھوس  اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ پریس کانفرنس سے کشمیر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری صاحبزادہ فاروق القادری، خواجہ محمد سلیمان اور حافظ نثار احمد نے بھی خطاب کیا۔