مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 16افراد فوت ہوگئے کرونا وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4090تک پہنچ گئی۔

سری نگر( ) مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس  سے مزید 16افراد فوت ہوگئے ۔ اس طرح  کرونا وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4090تک پہنچ گئی۔ جموں و کشمیر میں  گزشتہ روز 977افراد کی کرونا رپورٹیں مثبت آئی ، جن میں 288جموں جبکہ 689کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ اس طرح کروناثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 1ہزار 467ہوگئی ہے، جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ 51دنوں کے بعد روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1000سے کم ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران40ہزار136تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ۔اس سے قبل 12اپریل کو کورونا متاثرین کی تعداد 991تھی جبکہ اس دن کوئی بھی موت نہیں ہوئی۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 1ہزار 467ہوگئی ہے