اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری اور دوبیٹوں کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری اور اس کے دوبیٹوں کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی باپ کو اس کے دو بیٹوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کی پاداش میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد انہیں حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مسجد اقصیٰ سے باہر نکلتے ہوئے باب السلسلہ کے قریب اسرائیلی فوج نے خمیس شحادہ اور اس کے بیٹوں کو تلاشی کے لیے روکا۔ انہیں بری طرح مارا پیٹا اور اس کے بعد وہ انہیں ایک فوجی گاڑی میں ڈال کرنامعلوم مقام پر لے گئے۔فلسطینی محکمہ اقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خمیس شحادہ اور ان کے بیٹوں کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔