مقبوضہ جموںوکشمیر:بھارتی فوجیوں نے مزید چار نوجوان شہید کر دیے

سرینگر08جولائی(  ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران آج پلوامہ اور کولگام کے اضلاع میں مزید چار کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے دو نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے پچھل Pochal جبکہ دیگر دو کو ضلع کولگام کے علاقے زڈر Zodar میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات میں دونوں علاقوں میںتلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔قابض بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ کرال گنڈ میں ایک کشمیری نوجوان معراج الدین کو مسافر بس سے باہر نکال کر جعلی مقابلے جبکہ ایک اور کو ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ کلال میں ایک آپریشن کے دوران شہید کیا تھا۔