پاک بحریہ کے لیےتعمیر کیے جانے والے 2عدد ٹگز کی حوالگی کی تقریب

کراچی،21 ستمبر 2021 : پاک بحریہ کے لیےتعمیر کیے جانے والے2 ٹگس کی حوالگی کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں مورخہ 21ستمبر 2021 کو منعقد ہوئی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پاک بحریہ اور شپ یارڈ کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔

اس جہاز کی مجموعی لمبائی 25 میٹر جبکہ وزن 250 ٹن ہے ۔ اس کی حد فتار 12 ناٹ ہے۔ اس میں دو عدد ڈیزل انجن ازیمتھ پروپلشن سسٹم اور ٹگ ہینڈلنگ کے لیے دیگر جدید مشینری نصب ہے۔ جہاز میں دو ڈیزل انجن، ڈیزل فائر پمپ، نیوی گیشنل ریڈار، فائر فائٹنگ سسٹم، ڈیک کرین، سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور جہاز کو کھینچنے کے انتظامات ہیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس جہاز کی تعمیر کراچی شپ یارڈ کے انجینئرز اور عملے کی مسلسل محنت اور لگن کی ایک اور کامیاب مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ باوجود کرونا وباء اور اس کے نتیجے میں آنے والے چیلنجز جن میں او ای ایم انجینئرز کی عدم دستیابی،کٹ آف میٹریل کی تاخیر سے فراہمی جیسے مسائل کے باوجود جہاز کی بروقت حوالگی کو سراہا۔ انہوں نےاس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز خاص طور پر کراچی شپ یارڈ کی انتظامیہ اور افرادی قوت کو مبارک باد پیش کی۔

قبل ازیں,مینجنگ ڈائر یکٹر کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ ہمیں اس نوعیت کے منصوبے تفویض کیے جانے پر فخر ہے اور اپنے قیمتی صارفین بالخصوص پاک بحریہ کے شپ یارڈ پر اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عزم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پورے حوصلے اور عزم کے ساتھ تیار ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کی افتتاحی تقریب کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا جس کے اضافے سے جہاز سازی اور ان کی مرمت کی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے شپ یارڈ میں جاری منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت ملجم کلاس کارویٹ ، میزائل بردار جہاز (فیکم 4) اور1500 ٹن وزنی میری ٹائم پیٹرول ویسل تکمیل کے مراحل میں ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ شپ یارڈ اپنے معزز صارفین کے انتہائی اطمینان کے لیے جدید ترین پلیٹ فارم اور خدمات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔