پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کیلئے پرعزم ہیں، صدر مملکت دنیا بھرمیں سیاحت کا شعبہ زرمبادلہ کمانے کا بڑا ذریعہ ہے،عالمی یوم سیاحت پر پیغام

اسلام آباد( )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔عالمی یوم سیاحت کے موقع پر پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم شاندار ماضی، مستقبل کے محافظ کی حیثیت سے سیاحت کا عالمی دن منا تے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سیاحوں کو قدرتی مناظر، قدیم تہذیب، ثقافت، لذیز کھانوں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے چاروں صوبے بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پرکشش قدرتی مناظر سے مالا مال ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کیلئے پرعزم ہیں، دنیا بھرمیں سیاحت کا شعبہ زرمبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔