مودی کے ناپاک عزائم نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں،الطاف احمد بٹ سید علی گیلانی کی میت اور فیملی کے ساتھ بھارت کے توہین آمیز سلوک کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی عالمی امن کے علمبرداروں نے اگر مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مذید تاخیر کی تو نتائج کی ذمہ داری بھارت اور اقوام متحدہ پر ہوگی چیئرمین کشمیر جموںوکشمیر سالویشن مومنٹ کا جنیوا میںتحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام کفن پوش احتجاجی مظاہرے سے ٹیلی فونک خطاب

جنیوا() بھارت انسانیت کا دشمن اور قاتل ملک ہے ،سید علی گیلانی کی میت اور فیملی کے ساتھ بھارت نے جو توہین آمیز سلوک کیا ہے انسانی تاریخ میں ماضی قریب میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔بھارتی حکمران نام نہاد جمہورت کے لبادے میں دنیا کو دھوکہ دے رہے ہیں ،نہتے کشمیریوں کا قتل عام ہو رہا ہے انسانی حقوق کی پامالیوں میں بھارت کا نام سرفرست ہے ،جنیوا میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی دو رپورٹ چھپ چکی ہیں ،بھارت نے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی،مودی جیسے دہشت گرد کو اقوام متحدہ کی اسمبلی میں خطاب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،بھارت قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار جموںوکشمیر سالویشن مومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے سید علی گیلانی شہید کی جبری تدفین کے خلاف جنیوا میںتحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام ٹیلی فون پرکفن پوش احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا تحریک کشمیر یورپ کے سنیئر نائب اور اٹلی کے صدر محمود شریف، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، سوئٹزلینڈ کے صدر اعجاز احمد چوہدری ، اسپین کے سابق صدر ناصر شہزاد، سکریٹری جنرل راجہ سعید، ورلڈ مسلم کانگرس کے رہنما بابر وڑائچ، تحریک کشمیر یورپ اٹلی کے جنرل سکریٹری جمشید اقبال۔ تنویر کدھر، قیصرحیات تارڑ، سجاد مہر،قمر ریاض خان،راجہ وسیم نے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم اور بربریت وسع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بھارت سرکار نے جو راستہ اختیار کر رکھا ہے اس سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں روز بروز آضافہ ہوتا جارہا ہے فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے گذشتہ تیس سالوں میں ایک کشمیریوں قتل کر چکا ہے۔مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے اوراس کے ناپاک اور خطرنات عزائم نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں عالمی امن کے علمبرداروں نے اگر مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مذید تاخیر کی تو نتائج کی ذمہ داری بھارت اور اقوام متحدہ پر ہوگی ،مظاہرین نے کشمیری پرچم اور مختلف بینرز اور کتبے آٹھا رکھے تھے بھارت کے شدید نعرے بازی کی شرکا ء سفید چادریں پہن کر زمین پر لیٹ گے اور سید علی گیلانی تصاویر آٹھا رکھی تھیں۔