وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میرشکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد()وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میرشکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن مرحوم کی اہلیہ اور میر شکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر انتہاء دکھ اور افسوس ہوا، جنگ گروپ کی تشکیل اور اوج کمال تک پہنچانے میں ان کا کردار بہت اہم رہا، خدا مرحومہ کی مغفرت فرمائے میر فیملی کو صبر جمیل عطا کرے۔