کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے محترمہ فاطمہ جناح کی ملکیت کو گرلز میڈیکل ڈینٹل کالج میں تبدیل کرنے کا حکم دےد یا۔
کراچی میں محترمہ فاطمہ جناح کی ملکیت قصر فاطمہ میں وراثت کے تنازع پر عدالت نے فریقین کی رضا مندی کے بعد فیصلہ سنایا اور قصر فاطمہ کو گرلز میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بنانے کا حکم دیا۔
عدالت نےکہا کہ گرلز میڈیکل ڈینٹل کالج میں ہاسٹل بھی شامل ہوگا جب کہ قصرفاطمہ میں موجود سامان کی فہرست بنائی جائے۔
عدالت نے سندھ حکومت کےکلچرڈپارٹمنٹ سےموہٹا پیلس سے 30سال میں ہوئی آمدن کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
اس کے علاوہ درخواست گزارکو 50 سال کی طویل پیروی پرمالی ازالہ کرنے سے متعلق تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ گرلزمیڈیکل ڈینٹل کالج پرلگائی جانے والی تختی پرتمام قانونی ورثاء کےنام درج کیے جائیں۔