بھارتی اداکارہ ٹوئٹر صارف کے سوال پر آگ بگولہ ہوگئیں
بالی وڈ میں اپنے بے باک تجزیوں اور تبصروں کے باعث جانی جانیوالی اداکارہ رِچا چڈھا نے خود پر تنقید کرنے والے صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ٹوئٹر پر سرویش نامی صارف نے بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی ازدواجی زندگی کا حوالے دیتے ہوئے اداکارہ سے متعلق ہندی میں لکھا کہ آپ کی طلاق کب ہورہی ہے؟ کیونکہ آپ کی بھی شادی عامر خان کی شادی کی طرح زیادہ عرصہ نہیں چلے گی۔
رِچا نے اس تبصرے کا جواب کافی سخت الفاظ میں دیتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں چھوڑیں، کیا آپ کا دماغ خراب ہورہا ہے کیونکہ کوئی بھی لڑکی اپنی مرضی سے آپ سے شادی کرنے پر رضامندی نہیں ظاہر کررہی؟
اداکارہ نے مزید لکھا کہ نا آپ کی شکل و صورت ہے اور نا آپ کے پاس ذہانت ہے، آپ غریب بھی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ رِچا چڈھا اپنے بوائے فرینڈ اداکار علی فضل سے جلد شادی کرنے والی ہیں۔