کراچی : عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا، ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے اور فی اونس 3 ہزار 326 ڈالر پر برقرار ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں ہفتہ کو استحکام رہا۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی سے 3326 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے پر آگیا تھا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار ہے جبکہ چاندی کے نرخ بھی 3417 روپے فی تولہ پر مستحکم ہیں۔یاد رہے کہ جمعرات کو فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔