اسلام آباد ( )سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) نے سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم 2021کے حوالے سے این آئی آر سی میں درخواست جمع کروادی ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے سی ڈی اے مزدور یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مورخہ 13جنوری بروز بدھ بوقت صبح 10بجے مرکزی یونین آفس ستارہ مارکیٹ میں طلب کر لیا ہے،اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،ممبران مشاورتی کونسل اور ڈائریکٹوریٹس کے باڈی ممبران شرکت کریں گے اور سی ڈی اے میں ہونے والے آئندہ ریفرنڈم اور 21جنوری کو مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر قرآن خوانی و محفل نعت کے سلسلے میں مشاورت کی جائے گی۔