مقبوضہ کشمیر میں مزید 8افراد کرونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ اس طرح وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4234ہوگئی ہے

سری نگر( ) مقبوضہ کشمیر میں مزید 8افراد   کرونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ اس طرح وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4234ہوگئی ہے۔جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 49ہزار 219ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 671افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت کیسوں کی شرح 1.3فیصد رہی اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 10ہزار 688تک پہنچ گئی ہے۔  گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 671افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 226جموں جبکہ 445کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔