حریم شاہ کی شادی، سوشل میڈیا پر میمز وائرل

پاکستان کی معروف ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگیں۔

گزشتہ روز حریم کی شادی کی خبر کی گونج جہاں سندھ اسمبلی میں سنائی دی وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی کسی سے پیچھے نا رہ سکے جس کے بعد معروف ٹک ٹاکر پر کئی میمز وائرل ہوگئیں۔

حریم شاہ کا نام اس وقت پاکستان میں ٹاپ ٹوئٹر ٹرینڈ میں شامل ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک صارف نے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کی تصویر شیئر کی جس میں وہ لیپ ٹاپ کی اسکرین میں محو ہیں۔

وقاص نامی صارف نے لکھا کہ پاکستانی عوام اس طرح حریم شاہ کے دولہے کی تلاش میں ہے۔

راحت علی نے چند روز قبل سندھ اسمبلی میں ہونے والی بدنظمی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حریم شاہ کے شوہر کو اس طرح اسمبلی میں تلاش کیا جارہا ہے۔

ایک اور صارف نے کرکٹ کے میدان سے مشہور ہونے والے شخص کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ حریم شاہ کی شادی کی خبر سننے کے بعد پاکستانیوں کو بات کرنے کیلئے نیا موضوع مل گیا۔

ٹوئٹر پر موجود پاکستانی عوام نامی پیج نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے جھگڑے کی ویڈیو شیئر کی جس پر ماضی کی فلم کا ڈائیلاگ لگایا گیا۔

 

کیپشن میں درج تھا کہ یہ حریم شاہ کی اپنے شوہر کو شادی کی پیشکش کرنے کی لیک ویڈیو ہے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی خبروں کی خود تصدیق کی ہے جب کہ ٹک ٹاک اسٹار نے فی الحال نام بتانے سے گریز کیا ہے۔