وفاقی اردو یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر اے،کیو، خلیل کا خطاب

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیر سینٹ اے کیو خلیل نے کہا ہے کہ اساتذہ، طلبہ اور ماہرین تعلیم ، تعلیمی اور تحقیقی معیار میں اضافے کے لئے تحقیقی استعداد میں اضافے کے لئے جدید دور کی سہولیات سے استفادہ کریں اور آنے والے دور کے لئے ورک فورس تیار کرنے کے لئے انتھک محنت کریں وہ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے دورے کے موقع پر بات چیت کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ جامعہ اردو کی سینٹ پوری تنددہی اور جانفشانی سے جامعہ اردو کے مسائل حل کرنے پر سنجیدگی سے توجہ دے رہی ہے، 2013 سے زیر التواء سلیکشن بورڈ کا 95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، کانوکیشن سمیت کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، انھوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ یونیورسٹی کے ایکٹ میں وسیع مشاورت نہیں کی گئی انھوں یقین دلایا کہ وہ سینٹ میں کیمپس کی شکایت پہنچائیں گے،اس موقع پر کیمپس انچارج ڈاکٹر عامر ندیم نے ڈپٹی چیر کو بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی سہولیات میں اضافے کے لئے مسلسل کام ہورہا ہے قائم مقام شیخ الجامعہ روبینہ مشتاق ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں اور انکی سرپرستی میں کئی منصوبوں پر کام جاری ہے انھوں نے ڈپٹی چیر اور سینٹ کے دیگر اراکین کا اسلام آباد کیمپس کے معاملات میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں سینٹ کے اجلاس کی میزبانی کا موقع اسلام آباد کیمپس کو بھی دیا جائے ڈپٹی چیر نے کہا وہ مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے واضح رہے کہ ڈپٹی چیر اپنے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلی بار وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس آے تھے اساتذہ اور غیر تدریسی اعمال نے انکی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ جامعہ مزید ترقی کی منازل طے کریگی۔