لاہور()وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے وزیراعلی ہائوس میں سپیشل انویسٹمنٹ سیل قائم کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد سرمایہ کاری سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرمایہ کاری سیل انویسٹمنٹ کیسز کی مانیٹرنگ اور جلد تمام سہولتوں فراہم کرنے کی نگرانی کرے گا۔ سرمایہ کاری سیل متعلقہ محکموں میں سرمایہ کاری کے لئے کیسز کو جلد نمٹانے کے عمل کو بھی یقینی بنائے گا۔ عثمان بزدار نے کہا سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کرے گا۔سپیشل انویسٹمنٹ سیل میں سرمایہ کاروں کی رجسٹریشن، لائسنس اور دیگر این او سی کے ایشوز کو حل کیا جائے گا۔ سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ورچوئل پلیٹ فارم بھی مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول فراہم کیا جائے گا، غیر ملکی سرمایہ کاری اور مقامی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔