پا ک بحریہ سمندری دفاع کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے،نیول چیف ملکی معیشت کے فروغ کیلئے سی پیک کی کامیابی محفوظ سمندری راستوں سے منسلک ہے قدرت نے پاکستان کو متعدد سمندری وسائل سے نوازا ہے،ورلڈ میری ٹائم ڈے پر پیغام

اسلام آباد () نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پا ک بحریہ سمندری دفاع اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ورلڈ میری ٹائم ڈے 2021  کے موقع پر اپنے بیان میں نیول چیف نے کہا کہ دن جہاز رانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، جہاز رانوں نے مشکل وبائی صورتِ حال کے باوجود دنیا کی اہم ترین سپلائی چین کو برقرار رکھا۔ میری ٹائم کاعالمی دن سمندر کے تحفظ اور اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے ۔سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ جہاز رانوں نے مشکل وبائی صورتِ حال کے باوجود دنیا کی اہم ترین سپلائی چین کو برقرار رکھا، اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع جہاز ران جہاز رانی کے مستقبل کی بنیاد ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو متعدد سمندری وسائل سے نوازا ہے، ملکی معیشت کے فروغ کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی محفوظ سمندری راستوں سے منسلک ہے۔نیول چیف نے یہ بھی کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری دفاع اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔