بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Babar Azam بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ

لاہور : بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

یہ کارنامہ انہوں نے گذشتہ روزلاہور میں جنوبی افریقہ کیخلاف شروع ہونے والی سیریز کے ابتدائی دن انجام دیا، وہ اس کارنامہ سے محض 2 رنز کی دوری پر تھے۔

’’ایکسپریس نیوز ‘‘  کے مطابق بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر کے علاوہ دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بنے ہیں، بابر اب تک ٹیسٹ چیمپئن شپ مقابلوں میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔ ان کے علاوہ چیمپئن شپ میں 3000 یا زائد رنز بنانے والوں میں جو روٹ (6080)، بین سٹوکس (3616)، زیک کرولی (3041)، سٹیون سمتھ (4278)، مارنس لبوشین (4225)، ٹریوس ہیڈ (3300) اورعثمان خواجہ (3288) شامل ہیں۔