حرا مانی کی بولڈ ساڑھی نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا
کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حرا مانی نے ڈراموں ’دو بول‘، ’کشف‘، ’سن یارا‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے مقبول پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ حالیہ دنوں میں ڈراموں ’سن میرے دل‘، ’ڈائن‘ اور ’شرپسند‘ میں نظر آرہی ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے حرا مانی اپنی روایتی امیج سے ہٹ کر بولڈ انداز اپنانے کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، وہ اکثر اپنے ریولنگ ملبوسات میں تصاویر شیئر کرتی ہیں، جو سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دیتی ہیں۔