اگر سندھ کو مافیا سے بچانا ہے تو ہمیں باہر نکلنا پڑے گا،حلیم عادل شیخ

کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے پیپلز پارٹی نے اس 18 سال کے دور میں ہمیں نہ تعلیم دی ہے نہ صحت دی ہے کرپشن عام ہے ہر جگہ ، سسٹم میں سسٹم عروج پر ہے اگر سندھ کو ان مافیا سے بچانا ہے تو ہمیں باہر نکلنا پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کراچی میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ، ادارے اپنا فرض نبھانے کے بجائے غلط رویّے اپنا رہے ہیں ۔ سندھ شاہ عبداللطیف اور سچل سرمست کی سرزمین مہمان نواز ہے، مگر یہاں ایک معصوم نوجوان عرفان بلوچ کو پولیس نے اغوا کیا اور بعد میں لاش ملی ۔ اس واقعے کی شفاف، فوری اور انصاف پر مبنی انکوائری کی جائے ۔ سندھ حکومت، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ جواب دیں اس ظلم کا حساب دیں۔