ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے عوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا،حافظ نعیم الرحمان
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ بجلی بلوں سے تنگ عوام پر پیٹرول بم گرا دیاگیا،پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے سے معیشت برباد ہوتی ہے،ابھی مہینہ بھی نہیں حکومت سے گئے، کہتے ہیں بڑا ظلم ہورہا ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم پر آئی ایم ایف کی کٹھ پتلی حکومت لا کر بٹھا دی گئی ہے،ہم پر مسلط لوگ آئی ایم ایف کے غلام ابن غلام ہیں